کراچی؛ گھریلو ملازمہ کی گھر میں ڈکیتی، 10ہزار امریکی ڈالر اور 32تولہ سونے کے زیورات چوری

گھریلو ملازمہ نے مالکن کو بے ہوش کرکے گھر کا صفایا کیا


ویب ڈیسک October 24, 2024

کراچی:

ڈیفنس خیابان بخاری میں گھریلو ملازمہ نے مالکن کو بے ہوش کرکے گھر کا صفایا کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گھریلو ملازمہ مالکن کو بے ہوش کرکے 20لاکھ پاکستانی روپے، 10ہزار امریکی ڈالر اور 32 تولہ سونے کے زیورات چوری کرکے لے گئی۔

واردات کا مقدمہ تھانہ درخشاں میں شیخ اویس احمد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

واردات کے بعد فرار ہوتے وقت کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی جس میں نقاب پوش ملازمہ کو واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ملازمہ کے ہاتھ میں نقدی اور طلائی زیورات سے بھرا تھیلہ بھی دیکھا جاسکتا ہے، گھر سے کچھ دور پیدل چلنے کے بعد  ملازمہ رکشے میں فرار ہو جاتی ہے۔

پولیس نے ملازمہ اور رکشے کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے