پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ کے 16 دن سے لاپتا بیٹے و سابق رکن پنجاب اسمبلی احسن ریاض فتیانہ گھر پہنچ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق احسن ریاض فتیانہ کو 8 اکتوبر کو اغوا کرلیا گیا تھا انہیں تلاش کیا گیا مگر کہیں نہیں ملے اور کچھ پتا نہیں چلا۔ احسن ریاض کے اغوا کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی میں والدہ کے بیان پر درج ہوا تھا، احسن ریاض فتیانہ آج اچانک گھر واپس پہنچ گئے۔
احسن ریاض کے وکیل میاں علی اشفاق نے ان کے گھر پہنچنے کی تصدیق کردی ہے۔