45 کروڑ میں بنی بھارتی فلم ریلیز کے 10 ماہ بعد بھی صرف 60 ہزار روپے کماسکی

پورے بھارت میں صرف 500 ٹکٹ فروخت ہوئے، یوٹیوب پر مفت میں بھی کوئی نہیں دیکھ رہا


ویب ڈیسک October 26, 2024

فلم سازی ایک مہنگا کاروبار ہے جس میں زیادہ تر بڑی فلموں پر کروڑوں کی لاگت آتی ہے، جتنا بڑا اسٹار فلم میں ہوگا بجٹ بھی اتنا ہی بڑا ہوتا ہے۔

اس کے باوجود پروڈکشن سے لیکر کاسٹنگ اور وی ایف ایکس تک فلم کی تیاری پر لگنے والے بے پناہ سرمائے کی واپسی کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی، اس کا تازہ ثبوت گزشتہ سال ریلیز کی گئی بھارتی فلم کی صورت میں سامنے آیا ہے۔

نومبر 2023 میں سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی دی لیڈی کلر بھارتی تاریخ کی فلاپ ترین فلم ثابت ہوئی ہے جس پر لگنے والی 99.99 فیصد رقم ڈوب گئی۔

ریلیز ہونے کے بعد یہ فلم 10 ماہ میں صرف 60 ہزار روپے کا کاروبار کرسکی۔ 45 کروڑ میں بننے والی فلم اب یوٹیوب پر مفت دستیاب ہے مگر اسے یہاں بھی کوئی نہیں دیکھ رہا اور یہ یوٹیوب پر ایک ماہ میں صرف 2.4 ملین ویوز ہی لے سکی۔

ریلیز کے پہلے دن پورے بھارت میں اس فلم کے صرف 293 ٹکٹ فروخت ہوئے تھے اور اب یہ تعداد بڑھ کر صرف 500 تک پہنچی ہے۔

اجے بہل کی ہدایت کاری میں بنی ’’دی لیڈی کلر‘‘ میں ارجن کپور اور بھومی پیڈنیکر نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے