سندھ میں ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

ڈائریکٹر جنرل بیورو آف سپلائی پرائسز نے پہلی بار اپنے اختیارات صوبہ کے تمام فیلڈ افسران کو منتقل کر دیئے


فوٹو فائل

کراچی:

وزیر زراعت سندھ محمد بخش مہر کی ہدایت پر محکمہ بیورو آف سپلائی نے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبے میں مہنگائی پر قابو پانے کیلیے وزیر زراعت کی ہدایت کر ڈائریکٹر جنرل بیورو آف سپلائی پرائسز نے پہلی بار اپنے اختیارات صوبہ کے تمام فیلڈ افسران کو منتقل کر دیئے ہیں.

ڈائریکٹر جنرل بیورو آف سپلائی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی کام میں ملوث عناصر کے خلاف شہریوں کی شکایت پر ازالہ کیا جائے گا، یہ اختیارات سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ، 2014 کے سیکشن23(6) کے تحت افسران کو منتقل کردیئے گئے ہیں۔

وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر کا کہنا تھا کہ صارفین کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کرنے والے اداروں کو قرار واقعی سزا دے کر صارفین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے، شہری منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کےخلاف محکمہ بیورو آف سپلائی کےدفاترمیں شکایت درج کروائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے