رحیم یار خان میں کچے میں آپریشن کے دوران 2 ڈاکو ہلاک

دونوں ڈاکو کچے میں سرگرم خطرناک جرائم پیشہ عناصر کا حصہ تھے۔


ویب ڈیسک October 27, 2024

رحیم یار خان پولیس کو کچہ میں بڑی کامیابی مل گئی۔

کچہ جمال دین والی کے علاقے میں جاری آپریشن میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے جن کی شناخت بدلہ منگلانی اور قاسم چاچڑ کے ناموں سے ہوگئی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو کچے میں سرگرم خطرناک جرائم پیشہ عناصر کا حصہ تھے۔ 

ڈاکوؤں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں جہاں مزید کارروائی جاری پے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو بھونگ کے علاقے میں پنجاب پولیس کے کانسٹیبل اکبر کو شہید کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے مئی 2023ء میں  سندھ پولیس کے اے ایس آئی امان اللہ ابرو کو بھی فائرنگ کرکےشہید کیا تھا۔

ڈی پی او  رضوان عمر گوندل کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں کے خلاف ضلع رحیم یار خان اورتھانہ گھوٹکی میں مقدمات درج تھے۔ وہ ڈکیتی، راہزنی،  اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں بھی پنجاب اور سندھ پولیس کو مطلوب تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں