‏قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ،عمران خان کے ٹولے کو غیرت دلانا وقت کا ضیاع ہے، وزیردفاع

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ وقت پر ریٹائر ہو چلے گئے لیکن یہ کہتے رہے کہ وہ توسیع چاہتے ہیں، خواجہ آصف


ویب ڈیسک October 27, 2024

اسلام آباد:

وزیردفاع خواجہ آصف نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ پر کہا ہے کہ عمران خان کا ٹولہ کہتا رہا وہ ملازمت میں توسیع چاہتے ہیں لیکن وہ وقت پر ریٹائر ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ‘عمران خان کا ٹولہ کئی ماہ سینکڑوں ٹی وی پروگراموں میں کہتے رہے کہ فائز عیسیٰ کا مقصد ملازمت میں توسیع ہے لیکن وہ وقت پہ ریٹائر ہو کر چلا گیا’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘اگر ان میں شرم حیا ہوتی تو ڈوب مرنے کا مقام تھا، جب سارے بے حیا ایک ہی پارٹی میں اکٹھے ہو جائیں تو غیرت دلانا بھی وقت کا ضیاع ہے’۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے