’’مرزا پور دی فلم‘‘ کا سنسنی خیز ٹیزر جاری

مشہور ویب سیریز مرزا پور کو شائقین کےلیے جلد فلم کی شکل میں پیش کیا جائے گا


ویب ڈیسک October 28, 2024

مرزا پور ویب سیریز کے شائقین کےلیے خوشخبری، فرحان اختر نے مرزا پور دی فلم کا ٹیزر جاری کردیا ہے جس میں پنکج ترپاٹھی، علی فضل، اور دیویندو شامل ہیں۔

فرحان اختر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مرزا پور دی فلم کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے کہ بالی ووڈ کی مشہور ویب سیریز مرزا پور کو شائقین کےلیے جلد فلم کی شکل میں پیش کیا جائے گا۔

فلم میں پنکج ترپاٹھی، علی فضل، اور دیویندو ایک مرتبہ پھر ساتھ جلوہ گر ہوں گے جبکہ یہ فلم سال 2026 میں سنیما گھروں زینت بنے گی۔

ٹیزر میں فلم کے مرکزی کرداروں کو دبنگ انداز میں مرزا پور دی فلم کی تشہیر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پنکج ترپاٹھی ٹیزر میں شائقین سے یہ وعدہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں کہ مرزا پور فلم، ویب سیزیز سے زیادہ چونکا دینے والی اور سنسنی خیز ہوگی۔

فلمساز نے ٹیزر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اب بھوکال بھی بڑا ہوگا اور پردہ بھی مرزاپور دی فلم جلد آرہی ہے‘۔

واضح رہے کہ مرزا پور سیزن ون 2018، سیزن 2 سال 2020 میں ریلیز ہوا جبکہ رواں سال اس مشہور زمانہ ویب سیریز کا ایک بونس ایپی سوڈ بھی ریلیز کیا گیا جس میں مشہور کردار منا بھیا کو ایک مرتبہ پھر دکھایا گیا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے