توشہ خانہ گاڑیاں ؛ نوازشریف کیخلاف ریفرنس واپسی کی درخواست

نیب نے ریفرنس واپسی کی درخواست پرجواب کیلیے احتساب عدالت سے وقت مانگ لیا


ویب ڈیسک October 30, 2024

توشہ خانہ گاڑیاں ریفرنس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف کے خلاف ریفرنس واپس لینے کی درخواست دائرکردی گئی۔

صدر مملکت آصف زرداری، نواز شریف اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کی جج عابدہ سجاد نے کی۔ نوازشریف کے وکیل رانا عرفان عدالت میں پیش ہوئے۔ نوازشریف کی جانب سے ریفرنس واپسی کی درخواست دائر کی گئی۔

نیب نے ریفرنس واپسی کی درخواست پر جواب کے لیے وقت مانگ لیا۔ عدالت نے نیب کی جانب سے جواب جمع کرانے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7 نومبر تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔