پختونخوا؛ راستے کے تنازع پر فریقین میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

واقعہ ملاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں پیش آیا، لاشوں اور ایک زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا


ویب ڈیسک November 05, 2024
(فوٹو: فائل)

پشاور:

 

پختونخوا میں راستے کے تنازع پر فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔
 
پولیس کے مطابق ملاکنڈ کی  تحصيل بٹ خیلہ میں فریقین کے مابین راستے کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں  5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ 
 
جاں بحق ہونے والے افراد میں افتخار،محمد رشید ،منان،عبد الکبیر خان،اور رشید خان شامل  ہیں۔
 
علاوہ ازیں فائرنگ سے ایک شخص زخمی  بھی ہوا۔ پولیس نے لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے