کراچی؛ ایف آئی اے کی کارروائی میں حوالہ ہنڈی کا ڈیلر گرفتار

ملزم کی تحویل سے 4 ہزار امریکی ڈالر اور ایک موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے، ایف آئی اے


ویب ڈیسک November 30, 2024
ایف آئی اے نے ملزم کو کلفٹن سے گرفتار کرلیا—فوٹو: ایف آئی اے

کراچی:

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے حوالہ ہنڈی کے ڈیلر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو غیر ملکی کرنسی سمیت گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل کراچی کے اہلکاروں نے عبداللہ شاہ غازی کے مزارکے قریب پارکنگ گیٹ پر چھاپہ مارا اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اینٹی کرپشن سرکل نے بتایا کہ ملزم کو غیر ملکی کرنسی اورحوالہ ہنڈی کے شواہد کے حامل موبائل فون سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ملزم نے پوچھ گچھ میں انکشاف کیا کہ وہ برآمد شدہ غیرملکی کرنسی فروخت کرنے کے مقصد سے گجرات سے کراچی آیا تھا۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم کی تحویل سے 4 ہزار امریکی ڈالر اور ایک موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں