ڈیفنس بدر کمرشل میں درزی کی دکان سے کام کرنے والے درزی کی لاش ملی جو پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا۔
ڈیفنس فیز 5 بدر کمرشل اسٹریٹ 2 کے قریب درزی کی دکان سے ایک شخص کی لاش ملی جو پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا۔
متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجائی گئی جہاں اس کی شناخت 58 سالہ فیاض کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی درزی تھا جو کہ دکان میں کام کرتا تھا اور شبہ ہے کہ فیاض دل کا جان لیوا دورہ پڑنے سے چل بسا جبکہ متوفی کے جسم پر کسی بھی قسم کی چوٹ یا زخم کا کوئی نشان نہیں ہے۔
تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔