کرم ایجنسیدھماکا خیزمواد پھٹنے سے 2 افرادجاں بحق

ہلاکتیں مارٹرگولہ پھٹنے سے ہوئیں،بعض اطلاعات،متعددافرادگرفتار کرلیے گئے


Numainda Express September 23, 2012
ہلاکتیں مارٹرگولہ پھٹنے سے ہوئیں،بعض اطلاعات،متعددافرادگرفتار کرلیے گئے۔ فوٹو: فائل

کرم ایجنسی کے علاقے خوارکلی میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے دوافرادجاں بحق ہوگئے۔

جبکہ سڑک کنارے رکھے گئے بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا گیا، جنت خان مورچہ کے قریب اچانک دھماکاہوا جس سے دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق ہلاکتیں مارٹر گولہ پھٹنے سے ہوئیں، حکام نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا، دوسری جانب حکام نے خوار کلی ہی میں مین روڈ پر سڑک کنارے رکھے گئے بارودی مواد کو ناکارہ بناکر تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی ۔چارسدہ سے آئی این پی کے مطابق شبقدر بازار میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایک دکان پر دستی بم سے حملہ کیا جس سے دکاندار جاں بحق جبکہ تین افراد زحمی ہوگئے۔