نیٹوکنٹینرزکیلیے ٹریکنگ لائسنس دینے کی تحقیقات شروع

نیب نے ایف بی آرکے افسروںکولائسنس کی تفصیلات کیساتھ26ستمبرکوطلب کرلیا


Irshad Ansari September 23, 2012
نیب نے ایف بی آرکے افسروںکولائسنس کی تفصیلات کیساتھ26ستمبرکوطلب کرلیا۔ فوٹو: فائل

LONDON: قومی احتساب بیورونیب نے علی جمیل کی کمپنی میسزٹی پی ایل ٹریکرلمیٹڈکونیٹوکنٹینرزلے جانیوالی گاڑیوں میں ٹریکنگ سسٹم نصب کرنے کیلیے کارگوٹریکنگ لائسنس دینے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور26 ستمبرکوایف بی آرکے افسران کوطلب کرلیاہے۔

واضع رہے کہ میسزٹی پی ایل ٹریکرلمیٹڈکوکارگوٹریکنگ کالائسنس دینے کی خبر ''ایکسپریس''نے سابق چیئرمین ایف بی آرممتازحیدررضوی کے دورمیں تین ماہ قبل شائع کی تھی۔پاکستان کسٹمزبونڈڈ کیئریئرسمیت دیگراسٹیک ہولڈرزکی شکایت پرقومی احتساب بیورو نے فیڈرل بورڈ آف ریونیوسے میسزٹی پی ایل لمیٹڈ کودیے جانے والے لائنسنس کی مکمل تفصیلات طلب کی ہیں۔نیب نے خط میںیہ بھی کہاہے بتایاجائے کہ کیاپاکستان کسٹمزبونڈڈکیریئرایسوسی ایشن کی طرف سے اس بارے میں ایف بی آرکوکوئی شکایت موصول ہوئی تھی اوراگرہوئی تھی توایف بی آرنے اس شکایت پر کیاکارروائی کی۔