دوران میچ الجھنے پر شعیب ملک اور ٹینو بیسٹ پر جرمانے عائد

بیسٹ پر 2 شقوں کی خلاف ورزیوں پرمیچ فیس کا 60 فیصد جرمانہ جبکہ شعیب کو اپنی میچ فیس کا نصف حصہ بھرنا پڑے گا


Sports Desk July 26, 2014
بیسٹ نے پاکستانی کھلاڑی کو بولڈ کرکے جملے کسے جس کا شعیب نے بھی بھرپور جواب دیا۔ فوٹو: پی سی بی/فائل

کیریبیئن پریمیئر لیگ میں دوران میچ الجھنے پر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ویسٹ انڈین بولر ٹینو بیسٹ پر جرمانے عائد کردیئے گئے۔

بیسٹ پر 2 شقوں کی خلاف ورزیوں پرمیچ فیس کا 50 اور 10 فیصد جرمانہ کیاگیا، شعیب ملک کو اپنی میچ فیس کا نصف حصہ بھرنا پڑے گا، یہ ناخوشگوار واقعہ گذشتہ دنوں سینٹ لوشیا زوکاس اور بارباڈوس ٹریڈینٹس کے درمیان میچ میں پیش آیا تھا، ٹینو بیسٹ کی گیند پر آگے نکل کر اسٹروک کھیلنے کی کوشش میں شعیب ملک بولڈ ہوگئے، اس پر بولر نے پاکستانی بیٹسمین پر جملے کسے تھے، جس کا شعیب نے بھی ترکی بہ ترکی جواب دیا تھا۔