بیٹے کی سالگرہ پر شِکھر دھون کا جذباتی پیغام

بیٹے کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر شِکھر دھون نے ان کے لیے ایک جذباتی پیغام لکھا


ویب ڈیسک January 27, 2025

سابق بھارتی کرکٹر شکھر دھون نے اپنی شاندار بلے بازی کی وجہ دنیائے کرکٹ میں ایک کامیاب کیریئر بنایا لیکن اپنی نجی زندگی میں ان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اہلیہ عائشہ مکھرجی سے علیحدگی کے بعد سے شکھر دھون دو برسوں سے اپنے بیٹے زورآور سے بھی نہیں مل سکیں ہیں۔ لیکن گزشتہ جمعرات کو اپنے بیٹے کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر شِکھر دھون نے ان کے لیے ایک جذباتی پیغام لکھا۔

 

انسٹاگرام پر بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ میں لکھا ’دونوں کے درمیان فاصلہ ہونے یا جیسے کبھی ملا کرتے تھے ویسے نا مل سکنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، تم ہمیشہ میرے دل میں رہو گے۔ تمہارے لیے خوشیوں اور محبتوں سے بھرے سال کی دعا، زورو بیٹا۔‘

مقبول خبریں