گزشتہ ہفتے کے مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری

سال 2025 کے پہلے مہینے میں گلیکسی ایس سیریز کا بول بالا رہا


ویب ڈیسک February 03, 2025

سال 2025 کے پہلے مہینے جنوری میں گلیکسی ایس سیریز کا بول بالا رہا۔ تاہم، مہینے کے اختتام تک اگرچہ ان کی مقبولیت میں معمولی کمی واقع ہوئی لیکن اس سیریز کے فونز نے ٹاپ پوزیشنز پر اپنا قبضہ برقرار رکھا۔

گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے:

فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر سام سنگ ایس 25 الٹرا جبکہ دوسرے نمبر پر سام سنگ گلیکسی ایس 25 موجود ہے۔

گلیکسی اے 55 تیسرے، سام سنگ گلیکسی ایس 25 ایج چوتھے، گلیکسی ایس 24 الٹرا پانچویں اور پوکو ایکس 7 پرو چھٹے نمبر پر ہیں۔

ایپل آئی فون 16 پرو میکس ساتویں، ریڈمی نوٹ 14 پرو پلس 5 جی (گلوبل) آٹھویں،  گلیکسی ایس 25 پلس نویں اور ریڈمی نوٹ 13 پرو 10 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں