پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری

ملازمین کی تنخواہوں میں آخری اضافہ 4 سال قبل ہوا تھا، ملازمین کی تعداد 7 ہزار سے بھی کم رہ گئی ہے، ترجمان


ویب ڈیسک February 07, 2025

اسلام آباد:

پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے کیڈر وائز تبدیلی کی اصولی منظوری دے دی گئی۔

پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں آخری اضافہ 4 سال قبل کیا گیا تھا جس کے بعد مہنگائی کی شرح نے ملازمین کے حالات کشیدہ کردیئے تھے۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی ملازمین کی کل تعداد سات ہزار سے بھی کم رہ گئی ہے جس میں تیزی سے کمی آرہی ہے، تنخواہوں میں اضافے سے کم ہوتے ہوئے تجربہ کار افراد کو ادارے میں روکنے میں مدد ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں