کراچی ائیرپورٹ پر جعلی دستاویزات کی بنیاد پر ویزا حصول میں ملوث مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی کارروائی میں گرفتار ملزم کی شناخت کاشف امین کے نام سے ہوئی۔ ملزم فراڈ اور جعلی دستاویزات کی تیاری میں ملوث ہے۔ ملزم پر سال 2024 میں جعلی سفری دستاویزات فراہم کرنے کا الزام پر مقدمہ درج کیا گیا تھا
ترجمان کے مطابق ملزم کاشف امین نے شہری کو 3 لاکھ 50 ہزار روپے کے عوض امریکی کمپنی اور پاکستانی کمپنی میں ملازمت کی دستاویزات فراہم کی تھیں۔ امریکی قونصیلٹ کراچی نے مذکورہ جعلسازی کی نشان دہی کی تھی۔ ملزم کے خلاف کارروائی امریکی قونصیلٹ کی درخواست پر کی گئی۔
ملزم گزشتہ سال سے مفرور تھا اور اس کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ ملزم گزشتہ روز کینیڈا سے کراچی پہنچا تھا جہاں امیگریشن کے دوران اس کے کوائف آئی بی ایمز سسٹم میں ہٹ ہوئے۔ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔