لاہور سمیت پنجاب میں موسم کے حوالے سے خوشی کی خبر

آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا


ویب ڈیسک February 08, 2025

لاہور:

صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں موسم کے حوالے سے اچھی خبر  آ گئی۔

سردیوں کے موسم میں بارش اور بادلوں کو پسند کرنے والے شہریوں کے لیے خوشی کی خبر ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج اور کل بادل آئیں گے۔

پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ بادلوں کے باعث پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم ابر آلود رہے گا۔

گجرانوالہ، راولپنڈی، پوٹھوہار ڈویژن میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ اسی طرح لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بادل رہیں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بادلوں یہ سلسلہ آج اور کل بھی جاری رہے گا۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں