بھارتی کرکٹر شبھمن گل نے بالی ووڈ انڈسٹری میں موجود اپنی کرش کا نام بتادیا۔
شبھمن گل کے سارہ علی خان سمیت دیگر اداکاروں سے تعلقات کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں تاہم وہ اس حوالے سے ہمیشہ ہی خاموش رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو میں شبھمن گل سے اُن کی محبت کے حوالے سے سوال کیا گیا۔ اس پر بھارتی کرکٹر نے ایک لمحے کی ہچکچاہٹ کیے بغیر ایک اداکارہ کا نام لیا۔
شبھمن گل نے کہا کہ انہیں رشمیکا مندھانا بہت پسند ہیں یا انہیں اگر کرش بول دیا جائے تو بھی غلط نہ ہوگا۔
کرکٹر کا یہ انکشاف سب کیلیے باعث حیرت ہے کیونکہ اُن کے رشمیکا کے علاوہ دیگر سے تعلقات کی خبریں زبان زدعام رہی ہیں۔
رشمیکا کون ہے؟
رشمیکا نے اپنی جاندار اداکار اور صلاحیتوں کی وجہ سے تیلگو اور ہندی فلم انڈسٹری میں بہت ہی کم عرصے میں شہرت حاصل کی ہے اور اپنی نئی فلم میں وکی کوشال کے ساتھ اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔