زہریلے ’فار ایور کیمیکلز‘ سے نمٹنے کا طریقہ کار دریافت

ان مرکبات کو فعال کاربن کی ایک قسم کی مدد سے پینے کے پانی سے نکالا جا سکتا ہے


ویب ڈیسک February 13, 2025

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زہریلے فار ایور کیمیکلز کو ایکویریئم صاف کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے فعال کاربن کی ایک قسم کی مدد سے پینے کے پانی سے نکالا جا سکتا ہے۔

فار ایور کیمیکلز (پر اور پولی فلورو الکائل مرکبات – پی ایف ایز) صنعتی کیمیکلز کی ایک قسم ہیں جو متعدد اشیاء (جیسے کہ نان-اسٹک کُک ویئر، کاسمیٹکس، اسٹین-ریزسٹنٹ فیبرکس، فائر فائٹنگ فوم، فوڈ پیکجنگ اور واٹر پروف کپڑے) بنانے میں استعمال ہوتے ہیں۔

یہ مرکبات (جو ماحول میں سیکڑوں یا ہزاروں برس تک باقی رہ سکتے ہیں) بانجھ پن اور بچوں کی نشو نما میں تاخیر کے علاوہ کچھ اقسام کے کینسر کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں۔

محققین طویل مدت ایسے ایسا طریقہ ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے تھے جس سے یہ کیمیکل ماحول سے نکالے جا سکیں یا پھر کم از کم غیر نقصان دہ ان آرگینک مرکبات میں بدل دیے جائیں۔

اب جرنل انوائرنمنٹل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق مین بتایا گیا ہے کہ گرینیولر ایکٹیویٹڈ کاربن (جی اے سی) نامی ایک عام مٹیریل ان کیمیکلز کو تحلیل کر سکتا ہے۔

یونیورسٹی آف میشوری سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے ایک مصنف فینگ شیاؤ کا کہنا تھا کہ اب ان کیمیکلز سے چھٹکارہ پانے کے لیے آپ کو کسی آرگینک محلول یا بلند درجہ حرارت کی ضرورت نہیں۔ بس پی ایف یاز کو جی اے سی کے گرم کریں۔

مقبول خبریں