رچرڈ گرینیل کی عمران خان کے حق میں ٹوئٹس پر دفتر خارجہ کےحکام کا رد عمل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رچرڈ گرنیل کو دنیا کے لیے اپنا خصوصی نمایندہ مقرر کیا ہے


ویب ڈیسک February 11, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی رچرڈ گرنیل کی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں کی جانے والی ٹوئٹس کے معاملے پر دفتر خارجہ کے حکام کا رد عمل سامنے آگیا۔ 

دفترخارجہ  کے حکام  کا کہنا تھاکہ ریجرڈ گرنیل نے جب ٹوئیٹس کی تو انکے پاس کوئی عہدہ نہیں تھا، ریچرڈ گرنیل نے اپنے ٹوئٹس ڈیلیٹ بھی کردیے۔

حکام دفتر خارجہ  نے کہا کہ ریجرڈ گرنیل کے پاس ابھی بھی کوئی عہدہ نہیں ہے، گرینل اب بھی صرف نامز ہیں، ان کے پاس اب تک کوئی عہدہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رچرڈ گرنیل کی تعیناتی ۔ تحریک انصاف کی خوشیاں ؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رچرڈ گرنیل کو دنیا کے لیے اپنا خصوصی نمایندہ مقرر کیا ہے، تا ہم ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کی تعیناتی کے حوالے سے جو ٹوئٹ کیا ہے، اس میں واضح کیا کہ ان کو وینیز ویلا اور شمالی کوریا کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ لیکن ان کا عہدہ دنیا کے لیے خصوصی نمایندہ کا ہی ہوگا۔

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رچرڈ گرنیل کو دنیا کے لیے اپنا خصوصی نمایندہ مقرر کیا ہے۔ تا ہم ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کی تعیناتی کے حوالے سے جو ٹوئٹ کیا ہے، اس میں واضح کیا ہے کہ ان کو وینیز ویلا اور شمالی کوریا کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ لیکن ان کا عہدہ دنیا کے لیے خصوصی نمایندہ کا ہی ہوگا، اس لیے وہ دنیا میں کہیں بھی کام کر سکیں گے۔

اپنی اس نامزدگی سے پہلے 24اور 25نومبر کو رچرڈ گرنیل نے عمران خان کی رہائی کے لیے ٹوئٹ کیے تھے، ان کے ایک ٹوئٹ میں بانی تحریک انصاف عمران خان کو پاکستان کے ٹرمپ کے طور پر بھی پیش کیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں