پی ٹی آئی وکیل کی بیک ڈور رابطوں سے متعلق لب کشائی

اپوزیشن جماعتوں کا الائنس خوش آئند ہے، پوری قوم بھی ایسا ہی چاہتی ہے، پی ٹی آئی وکیل


ویب ڈیسک February 15, 2025

لاہور:

پی ٹی آئی وکیل سلمان اکرم راجا نے پارٹی قیادت کے بیک ڈور رابطوں کے حوالے سے وضاحت کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ وہ کسی ڈیل کے تحت باہر نہیں آئیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: انسداد دہشتگردی عدالت؛ سلمان اکرم راجا و دیگر پولیس رپورٹ میں قصوروار قرار

انہوں نے کہا کہ عمران خان بنی گالہ جیسی آفرز کو مسترد کر چکے ہیں۔ عمران خان آئین اور قانون کی سربلندی کے لیے جیل میں ہیں۔

سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کا الائنس خوش آئند ہے۔ پوری قوم بھی ایسا ہی چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیک ڈور رابطوں کے حوالے سے مجھے علم نہیں ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں