ماورا حسین کو 3 بھارتی فلمیں سائن کرنے کے بعد کیوں چھوڑنا پڑیں؟

ماورا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے تین بھارتی فلمیں سائن کی تھیں


ویب ڈیسک February 17, 2025

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماورا حسین نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 3 بھارتی فلمیں سائن کی تھیں تاہم بعد میں انہیں چھوڑنا پڑگیا۔

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ ماورا حسین نے ایک حالیہ انٹرویو میں ان رپورٹس کے بارے میں پوچھا گیا جس میں ان کی تین بھارتی فلمیں سائن کرنے کے بارے میں بتایا گیا تھا۔

اس پر ماورا کا کہنا تھا کہ انہوں نے ان فلموں پر کام بھی شروع کر دیا تھا لیکن متعدد وجوہات کی بناء پر انہیں ان پراجیکٹس سے الگ ہونا پڑا۔

اداکارہ نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ وہ اب کسی پروجیکٹ کا حصہ نہیں ہیں اور وہ کونسے پراجیکٹس ہیں یہ ظاہر نہ کرنا ان لوگوں کی پرائیویسی ہے جو اس میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ ماورا حسین حال ہی میں ساتھی اداکار اور قریبی دوست امیر گیلانی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں جبکہ ان کی بھارتی فلم ’صنم تیری قسم‘ کی ری ریلیز نے انہیں ایک مرتبہ پھر بھارت میں مقبول کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں