بیوی کی غیرموجودگی میں ملازمہ سے زیادتی کا ملزم گرفتار

ملزم نے کام کے بہانے ملازمہ کو گھر پر بلایا، پولیس حکام


ویب ڈیسک February 17, 2025

لاہور پولیس نے بیوی کی غیر موجودگی میں گھریلو ملازمہ سے زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق شادمان سے 15 پر کال موصول ہونے کے بعد کارروائی کی گئی۔ ملزم طاہر کی بیوی کسی کام کے باعث گھر سے باہر گئی ہوئی تھی۔

ملزم نے ملازمہ ارم بی بی کو فون کرکے کام کے بہانے سے گھر بلایا۔ ملازمہ کے گھر پہنچنے پر ملزم طاہر نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ ملزم طاہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا۔  

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں