کراچی کے علاقے لانڈھی 36 جی میں زہریلی چیز پینے والی خاتون جاں بحق ہوگئی۔
اس حوالے سے ایس ایچ او لانڈھی ملک سلیم نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 42 سالہ انوری بیگم کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ خاتون نفسیاتی مسائل کا شکار تھی جبکہ واقعہ بلیچ پینے کی وجہ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔