ایک شخص جس نے کچھ عرصے بعد اپنے والدین کو فون کیا وہ یہ جان کر حیران رہ گیا کہ اس کے والدین اسے 6 ماہ قبل مردہ مان چکے تھے۔
نیوزی لینڈ کے زیڈ ایم ریڈیو شو میں کیلم نامی ایک شخص نے کال کی جس نے بتایا کہ اس کے پاس شیئر کرنے کیلئے ایک حیرت انگیز واقعہ ہے۔
کیلم نے بتایا کہ اس نے اپنے گھر والوں کو کال کی اور پتہ چلا کہ اس کے والدین سمجھ رہے تھے کہ وہ مہینوں پہلے مر چکا ہے۔
کیلم نے بتایا کہ اس کی بہنوں نے ماں اور والد کو بتایا کہ بھائی کی موت ہوچکی ہے جبکہ ایسا نہیں تھا۔ میری بہنوں کو اندازہ نہیں تھا کہ میں والدین سے دوبارہ کبھی رابطہ کروں گا۔
اس نے وضاحت کی کہ اس کی بہنیں اس وقت میرے والدین کے ساتھ تھوڑی لڑائی میں تھیں اور وہ غصے میں تھیں۔ اس دوران وہ اس شہر میں نہیں تھا کیونکہ وہ ویلنگٹن میں رہتا ہے اور والدین اور بہنیں کرائسٹ چرچ میں رہائش پذیر ہیں۔
اس نے مزید کہا کہ میری بڑی بہن نے دراصل میرے والدین کو فون کیا اور بتایا کہ میں مر گیا ہوں اور والدین کو یقین ہوگیا اور انہوں نے یہاں تک سوچ لیا کہ میں قبر میں چھ فٹ نیچے دفن ہوچکا ہوں۔
اس نے وضاحت کی کہ میں اپنی زندگی اور دیگر امور میں مصروف تھا اور پھر مجھے احساس ہوا کہ میں نے کچھ عرصے سے اپنے والدین سے کچھ سنا نہیں۔
تو میں نے انہیں فون کیا اور میرے ماں باپ حیران رہ گئے کہ میں زندہ ہوں۔