ایک نئے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ تقریباً دو تہائی امریکی نینید کی خرابی کا شکار ہیں، یا تو بہت کم نیند لیتے ہیں یا بہت زیادہ سوتے ہیں، جو ان کی صحت کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔
تحقیق کاروں نے جاما نیٹ ورک اوپن میں رپورٹ کیا کہ اکثر شہریوں کو صحیح مقدار میں نیند نہیں آ رہی جو کہ رات میں سات سے نو گھنٹے ہونی چاہیے۔ اس سے کم نیند جلد موت کا خطرہ 29 فیصد بڑھا دیتی ہے۔
امریکا کی تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ نتائج نئے شواہد فراہم کرتے ہیں کہ پانچ سال کے دوران نیند کی بے قاعدگی تمام وجوہات اور خاص طور پر امراض قلب سے موت کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔
تحقیق کے لیے محققین نے تقریباً 47,000 افراد کی نیند اور صحت کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ شرکاء نے 2002 اور 2009 کے درمیان ہیلتھ ڈیٹا میں حصہ لیا اور 2008 اور 2013 کے درمیان فالو اپ سروے مکمل کیا گیا۔