ایک ٹانگ والی عجیب و غریب جینز متعارف

یہ ممکنہ طور پر انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ متنازعہ جینز ہے


ویب ڈیسک March 10, 2025

حال ہی میں فرانسیسی لگژری برانڈ کوپرنی کی مارکیٹ کردہ ایک غیر روایتی جینز کے ڈیزائن نے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔

فیشن مسلسل ترقی کرتا رہتا ہے لیکن بعض اوقات ایک ایسا فیشن ابھرتا ہے جو اتنا عجیب ہوتا ہے کہ اسے عوام میں بیچنا ایک ناممکن کام لگتا ہے۔

ایسا ہی ایک فیشن اس وقت سوشل میڈیا صارفین کو الجھا رہا ہے جو کہ ایک ٹانگ والی جینز ہے۔

اس کی قیمت ناقابل یقین حد تک 440 ڈالرز ہے جو کہ پاکستانی 1 لاکھ 23 ہزار بنتے ہیں۔ اس کی مارکیٹنگ فرانسیسی لگژری برانڈ کوپرنی نے کی ہے۔

لباس کی شیئر کردہ تصویر پر لکھا تھا کہ یہ کلاسک کوپرنی ڈینم اسٹائل کی حدود کو نئی جہتوں کی طرف لے جا کر تخلیق کیا گیا ہے۔

فیشن انفلوئنسر کرسٹی سارہ نے غیر روایتی جینز کو آزمایا اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی رائے دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ممکنہ طور پر انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ متنازعہ جینز ہے۔

مقبول خبریں