صحابی حضرت حنظلہؓ ’’غسیل الملائکہ‘‘ کا لکھا کتبہ مل گیا

یہ الفاظ چند سال قبل ایک ترک خطاط نے علاقے میں گھومتے پھرتے ڈھونڈے تھے



لاہور:

جدید دور کے مسلمانان ِعالم کو ایک صحابی رسولؐ کا لکھا کتبہ مقدس یادگار اور عظیم روحانی تحفے کے طور پر مل گیا.

سعودی عرب میں جاری سرکاری ’’طائف۔ مکّہ کندہ کاری سروے پروجیکٹ ‘‘ سے منسلک ممتاز ماہرین اثریات احمد جالد اور ہاشم صدقی نے گہری تحقیق کے بعد تصدیق کردی کہ طائف میں مسجد الکوع کے نزدیک ایک چٹان پر سفید روغن سے لکھے الفاظ حضوراکرم ؐ کے دور میں لکھے گئے.

یہ بھی انکشاف کیا کہ الفاظ مشہور انصاری صحابی حضرت حنظلہؓ نے لکھے تھے جنھیں نبی کریمؐ نے غزوہ احد میں بعد از شہادت ’’غسیل الملائکہ‘‘ کا خطاب دیا تھا.

یہ الفاظ چند سال قبل ایک ترک خطاط نے علاقے میں گھومتے پھرتے ڈھونڈے تھے.

اس حیرت انگیز دریافت کی مکمل داستان نیٹ پر موجود ایکسپریس سنڈے میگزین کے تازہ شمارے میں ملاحظہ فرمائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں