شوبز ستاروں میں طلاق کی بڑھتی ہو شرح؛ اداکار سمیع خان نے وجہ بتادی

طلاق کی خبروں پر دل دکھی ہوجاتا ہے کہ تھوڑی سی کوشش سے یہ رشتہ بچایا جا سکتا تھا، اداکار


ویب ڈیسک April 18, 2025
ساتھی فنکاروں کی طلاق کی خبروں پر دل دکھی ہوتا ہے

معروف اداکار سمیع خان نے شوبز دنیا میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح پر خاموشی توڑ دی۔

حساس طبیعت کے مالک اداکار سمیع خان جو اپنی جاندار اداکاری کے باعث شہرت رکھتے ہیں، نے انٹرویو میں ایک سماجی مسئلے پر کھل کر گفتگو کی۔

سمیع خان نے شوبز کی دنیا میں تیزی سے بڑھتی طلاق کی شرح پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محبت، اعتماد اور احترام کے بغیر پائیدار ازدواجی رشتہ قائم نہیں رہ سکتا۔

اداکار سمیع خان نے بتایا کہ شوبز ستاروں میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ وہی ہے جو معاشرے میں عام ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ شادی کو طویل عرصے تک برقرار رکھنے کے لیے فریقین ایک دوسرے سے حد سے زیادہ توقعات وابستہ نہ کریں۔

سمیع خان نے مزید کہا کہ جوڑوں کو حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھوٹے موٹے سمجھوتے کرنے سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔ یہی ایک مضبوط رشتے کی بنیاد ہے۔

اداکار نے یہ مشورہ بھی دیا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی رائے کو تسلیم کیا جائے تو دوسروں کی رائے کا احترام کرنا بھی سیکھیں۔

تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ اگر میاں بیوی کے درمیان رشتہ زہریلا ہو جائے یا گھریلو تشدد جیسی صورت حال درپیش ہو تو پھر ایسے رشتے سے نکل آنا ہی بہتر ہے۔

سمیع خان نے کہا کہ جب کسی ساتھی فنکار کی طلاق کی خبر ملتی ہے تو ذاتی طور پر دکھ ہوتا ہے اور افسوس کرتا ہوں کہ شاید تھوڑی اور کوشش کی جاتی تو رشتہ بچ سکتا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں