وفاقی وزیر کی ہدایت پر بھارت سے واپس آنے والے 2 بہن بھائیوں کے سرکاری خرچ پر علاج کے انتظامات مکمل

وفاقی وزیر صحت کی ہدایت پر بچے کل کراچی سے اسلام آباد پہنچیں گے، آمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں انتظامات مکمل


رضیہ خان May 01, 2025
فوٹو فائل

اسلام آباد:

بھارت سے واپس آئے دل کے عارضے میں مبتلا بچوں کے علاج کے انتظامات مکمل کر لئے گئے، دونوں بچے کل اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیر صحت مصطفی کمال کی ہدایت پر بھارت سے واپس آئے بچوں کے علاج کے انتظامات مکمل ہو گئے اور حکومتِ پاکستان بچوں کے علاج کا مکمل خرچ اٹھائے گی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان سے گئے اس خاندان کاویزہ کینسل ہونے کے بعد انھیں واپس بھیج دیا تھا۔ ان بچوں کی سرجری ہونا ابھی باقی تھی اور علاج مکمل نہ ہو سکا۔

ڈی جی ہیلتھ نے  آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں ۔بچوں کے علاج کیلیے کراچی سے اسلام آباد منتقلی کے انتظامات کیے گئے۔

ڈی سی اسلام آباد منتقلی کی نگرانی کر رہے ہیں، بچے علاج کیلئے کل انشاء اللہ اسلام باد پہنچ رپے ہیں۔

مقبول خبریں