ہاکس بے پر ڈوبنے والے نوجوان کی لاش مل گئی

اٹھارہ سالہ مزمل ہاکس بے پر لائف گارڈ کا کام کرتا تھا



کراچی:

ماڑی پور کے علاقے ہاکس بے منوڑہ روڈ ہٹ نمبر این 22 کے قریب  منگل کو دوپہر کو نہاتے ہوئے ڈوبنے والے نوجوان تیراک کی لاش بدھ کی صبح فجر کے وقت منوڑہ گیٹ کے قریب سمندر سے مل گئی۔

ترجمان ایدھی کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش پولیس کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی، نوجوان کی شناخت 18 سالہ مزمل ولد جمیل  کے نام سے کی گئی جو ماڑی پور ہاکس بے کے قریب یونس آباد کا رہائشی تھا جکہ وہ ہاکس بے پر لائف گارڈ کا کام کرتا تھا۔

 منگل کو وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ تیراکی کی پریکٹس کر رہا تھا کہ اچانک کیا ہوا کہ اس نے تیرنا بند کر دیا اور اسے موجوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ترجمان ایدھی کا کہنا ہے کہ معلومات پر پتہ چلا کہ مزمل کی ٹانگوں کی نسیں اکڑ گئی تھیں جس کے بعد وہ تیز نہ سکا اور ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، پولیس نے ضابطے کی ک کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔

مقبول خبریں