بھارتی کھلی جارحیت کے دوران اسلام آباد میں ہنگامی حالات کی تیاریاں

ایف سیون میں ڈرون گرنے کی اطلاع درست نہیں، ڈی سی اسلام آباد


ویب ڈیسک May 08, 2025

بھارتی کھلی جارحیت کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہنگامی حالات کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ضلعی نتظامیہ نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں سائرن بجا کر چیک کیے جا رہے ہیں، شہری دفاع کا محکمہ مشقیں کررہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا کہ اسلام آباد میں کوئی بھی ڈرون گرنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، ایف سیون میں ڈرون گرنے کی اطلاع درست نہیں۔

ڈی سی آسلام آباد  نے کہا کہ اسلام آباد میں صورت حال معمول کے مطابق ہے، چند افراد جعلی سائرن بجا کر خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں، عوام سے گزارش ہے کہ افواہوں سے گریز کریں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ضلعی انتظامیہ خود اطلاع دے گی۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر مصدقہ اعلان کیا جائے گا،غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں، امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت کے بغیر کوئی اطلاع درست نہ سمجھی جائے، صرف سرکاری ذرائع سے ملنے والی معلومات پر یقین کریں۔

مقبول خبریں