پاک فضائیہ نے فضائی جنگ کے میدان میں اعلیٰ ترین معیار قائم کردیا، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب کا پاک فضائیہ کو زبردست خراج تحسین


ویب ڈیسک May 09, 2025

لاہور:

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر پاک فضائیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ 

اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ محافظان فضائے وطن آپ کی مہارت، حکمتِ عملی اور بے مثال حوصلے نے فضاؤں میں پاکستان کو ایک شاندار فتح سے ہمکنار کیا۔ 

پاک فضائیہ کی کارکردگی نے فضائی جنگ کے میدان میں اعلیٰ ترین معیار قائم کر دیا ہے۔ سلام ہے پاک فضائیہ پر، پاکستان آپ پر فخر کرتا ہے۔

 

مقبول خبریں