آئرلینڈ کی خاتون فٹبالر کا انوکھا ریکارڈ!

میگن کیمبل نے فٹبال کو اوورہیڈ تھرو کر کے 123 فٹ اور 2 انچز کے فاصلے پر پھینک کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا


ویب ڈیسک May 09, 2025

آئرلینڈ کی ایک خاتون اسٹار فٹبالر نے اپنی گیند پھینکنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کر کے فٹبال تھرو-اِن کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

انگلینڈ کی ایک ٹیم لندن سٹی لائنیسز کی جانب سے کھیلنے والی 31 سالہ میگن کیمبل نے فٹبال کو اوورہیڈ تھرو کر کے 123 فٹ اور 2 انچز کے فاصلے پر پھینک کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

کھلاڑی کی پھینکی گئی تھرو بولنگ ایلے لین کی لمبائی سے سے دُگنا فاصلہ طے کیا اور بلیو وھیل کی لمبائی سے 40 فٹ سے زیادہ تھا۔

میگن کو یہ ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے 114 فٹ اور 9 انچز کا فاصلہ طے کرنا تاکہ خواتین کی کیٹیگری میں پہلے نمبر پر آ سکیں۔

میگن کا کہنا تھا کہ اگر کوئی اور کھلاڑی یہ ٹائٹل اپنے نام کر لیتی ہیں تو ان کو مایوسی نہیں ہوگی بلکہ ان کو خوش آمدید کہیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں