پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق

لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی اور ان کے پاکستانی ہم منصب میجر جنرل کاشف عبداللہ کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا


ویب ڈیسک May 12, 2025

پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن (ڈی جی ایم او) اور بھارتی ہم منصب کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا جس میں جنگ بندی کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی اور ان کے پاکستانی ہم منصب میجر جنرل کاشف عبداللہ کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق رابطے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلان کردہ سیز فائر سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔ دونوں کے درمیان جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیں : مسلح افواج نے آپریشن بُنیان مرصوص کی کامیاب تکمیل کا اعلان کردیا

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے فائرنگ نہیں ہوگی اور شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 روز قبل ہونے والی جنگ بندی کے بعد ڈی جی ایم اوز کا یہ پہلا رابطہ تھا۔

 

مقبول خبریں