جنوبی افریقا کے آٹھ کھلاڑی آئی پی ایل پلے آفس میں حصہ کیوں نہیں لیں گے؟

کرکٹ ساؤتھ افریقا کے آئی پی ایل انتظامیہ کے ساتھ کھلاڑیوں کی جلدی ریلیز کے حوالے سے معاملات طے پاگئے ہیں


ویب ڈیسک May 15, 2025

جنوبی افریقا کے آٹھ کرکٹرز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے سبب آئی پی ایل کے پلے آف مرحلے میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

کرک انفو کے مطابق ان آٹھ کھلاڑیوں میں کیگیسو رباڈا، ایڈن مارکرم، مارکو جینسن، ٹرسٹین اسٹبز، لنگی اینگیڈی، وائین مُلڈر، راین رکلٹن اور کوربن بوش شامل ہیں جو کہ جنوبی افریقا کے باقی اسکواڈ کے ساتھ 30 مئی کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فائنل کے لیے برطایہ روانہ ہوں گے اور تین جون سے زمبابوے کے خلاف ارُن ڈیل میں وارم اپ میچ کھیلیں گے۔

ای ایس پی این کرک انفو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کرکٹ ساؤتھ افریقا کے آئی پی ایل انتظامیہ کے ساتھ کھلاڑیوں کی جلدی ریلیز کے حوالے سے معاملات طے پاگئے ہیں۔

ڈبلیو ٹی سی کا فائنل 11 جون سے لارڈز میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مقبول خبریں