چاند پر دریافت ہونیوالے شیشے کے ٹکڑوں کے متعلق سنسنی خیز انکشاف

چاند پر شیشے کے یہ ٹکڑے 2020 میں چینی مشن چینگ ای 5 نے دریافت کیے تھے


ویب ڈیسک May 15, 2025

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چاند پر 12 کروڑ برس پہلے تک فعال آتش فشاں موجود تھے۔

یہ تحقیق چاند کی سطح پر پائے جانے والے چھوٹے چھوٹے شیشے کے ٹکڑوں پر مبنی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ چاند پر نسبتاً تھوڑا عرصہ قبل تک آتش فشاں فعال تھے۔

چاند پر شیشے کے یہ ٹکڑے 2020 میں چینی مشن چینگ ای 5 نے دریافت کیے تھے۔

محققین نے چاند سے لائے جانے والے مٹی کے نمونوں میں 3000 سے زائد شیشے کے باریک ٹکڑوں کا معائنہ کیا اور ان کی کیمیائی ترتیب اور طبعی ساخت کا جائزہ لیا۔

محققین کو معلوم ہوا کہ ان ٹکڑوں میں سے تین آتش فشاں سے آئے تھے جبکہ ڈیٹنگ کرنے سے یہ بات علم میں آئی کہ یہ ٹکڑے تقریباً 12 کروڑ 30 برس پرانے تھے۔

آتش فشاں پھٹنے کے اس واقعے کی ماضی میں سب سے قریب (یعنی 12 کروڑ برس قبل) ہونے کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں