رجب بٹ کو اہلیہ کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے پر تنقید کا سامنا

رجب بٹ کے یوٹیوب پر 6.75 ملین سبسکرائبرز ہیں


ویب ڈیسک May 16, 2025

پاکستان کے مشہور یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔

اس مرتبہ انہیں اپنے ایک ویلاگ میں اہلیہ ایمان بٹ کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ولاگ میں ان کے رویے نے کئی ناظرین کو مایوس کیا ہے۔

رجب بٹ کے اس نئے فیملی ڈنر ولاگ کو ان کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے تاہم کچھ شائقین نے ان کے اہلیہ ایمان کے ساتھ رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو میں رجب نے اپنی بہن غزل کو کھانے کی پیشکش کی، مگر اہلیہ کو بلکل نظر انداز کر دیا، جو ان کے مداحوں بلکل بھی پسند نہیں آیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے یوٹیوبر کے اس رویے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اچھے بھائی اور بیٹے ضرور ہوں گے، مگر اچھے شوہر نہیں بن سکے۔ کئی صارفین نے ان کی اہلیہ کی برداشت کو سراہا اور رجب بٹ کو بیوی کے حقوق کا خیال رکھنے کا مشورہ دیا۔

یاد رہے کہ رجب بٹ کے یوٹیوب پر 6.75 ملین سبسکرائبرز ہیں اور ان کے سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر بھی بڑی تعداد میں فالوورز ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں