بھارتی ایئر لائنز تباہی کے دہانے پر، 5 ارب کا نقصان، فضائی حدود تاحال بند،کارگو سروس بھی ٹھپ

امریکا، یورپ  اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک کوجانے والے لاکھوں بھارتی مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے


طالب فریدی May 18, 2025

لاہور:

پاک بھارت جنگ ختم ہونے کے باوجود بھارتی ایئر لائنز کے لیے پاکستانی فضائی حدود تاحال بند ہیں جس سے بھارتی ایئر لائنز کی کمر ٹوٹ گئی۔

ایویایشن ذرا ئع کے مطابق بھارتی ایئر لائنز سمیت کارگو سروس بھی بند ہونے سے بھارت کو پانچ ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔ بھارتی ایئر لائن پر پاکستان کی فضائی حدود بندش کو تین ہفتے مکمل ہوگئے ہیں۔

فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے امریکا، یورپ  اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک کوجانے والے لاکھوں بھارتی مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بھارتی ایئر لائنز کو طویل فاصلے طے کر کے یورپ، امریکا اور دیگر ممالک جانا پڑتا ہے جس میں اڑھائی سے تین گھنٹے زائد وقت لگ رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں