کراچی، جمالی پل کے قریب کچرے کے گودام میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

مذکورہ مقام پر ماضی میں بھی کچرے میں آگ لگنے کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں۔


یحییٰ خان May 20, 2025

کراچی:

شہر قائد کے علاقے سپرہائی وے پر جمالی پل کے قریب واقع کچرے کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس پر فائر بریگیڈ نے 4 گھنٹے کی کارروائی کے بعد قابو پا لیا۔

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچ کر کارروائی میں مصروف رہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ گودام میں موجود ویسٹیج میٹریل (کچرے) میں لگی، تاہم تاحال آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

ترجمان فائر بریگیڈ کے مطابق گودام میں لگنے والی آگ پر 4 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا، آگ کچرے اور پرانے کپڑے کے گودام میں لگی تھی۔

فائر آفیسر کا کہنا تھا کہ بڑے رقبے پر ہونے کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات پیش آئیں، آتش زدگی کے نیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، کولنگ کا عمل جاری ہے اور کئی گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ گودام کے اطراف میں آبادی موجود نہیں، جس کے باعث کسی قسم کے جانی نقصان کا اندیشہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: کپڑے کے گودام میں آتشزدگی سے بھاری مالیت کی کترنیں خاکستر

حکام کے مطابق مذکورہ مقام پر ماضی میں بھی کچرے میں آگ لگنے کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں۔ فی الوقت ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے کے لیے سرگرم عمل ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں