شرح طلاق میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟ صبا فیصل نے بتا دیا

سینئر اداکارہ کا کہنا ہے شادی کو چلانے کیلئے یہ ضروری ہے کہ دونوں طرف سے برداشت کا مظاہرہ کیا جائے


ویب ڈیسک May 20, 2025

پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے طلاق کی شرح میں اضافے کی وجہ خواتین کو ہی قرار دے دیا۔ 

طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح اور اس کی وجوہات پر بات کرتے ہوئے اداکارہ 
صبا فیصل نے کہا کہ آج کل خواتین مردوں کے مقابل آگئی ہیں وہ ان سے مقابلہ کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ طلاق زیادہ ہورہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مرد کو اللہ تعالیٰ نے ایک الگ مقام دیا ہے ایک جگہ دی ہے، چاہے جتنے بھی زمانے بدل جائیں کتنی ہی جدت آجائے اللہ کا بنایا ہوا قانون وہیں رہے گا اس کو کوئی ختم نہیں کر سکتا۔

سینئر اداکارہ کا کہنا ہے شادی کو چلانے کیلئے یہ ضروری ہے کہ دونوں طرف سے برداشت کا مظاہرہ کیا جائے اور اگر عدم برداشت ہو تو زندگیاں بہت مشکل ہوجاتی ہیں۔ 

 

مقبول خبریں