خیبرپختونخوا میں پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ

قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی ریجنل لیبارٹری نے تصدیق کردی، رواں سال خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 5 ہوگئی ہے


شاہدہ پروین May 21, 2025
فوٹو فائل

پشاور:

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں اور لکی مروت میں پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی ریجنل لیبارٹری نے تصدیق کی ہے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق بنوں کی یونین کونسل سین تانگہ میں 28 ماہ کا بچہ اور لکی مروت کی یونین کونسل بخمل احمد زئی میں 26 ماہ کی بچی پولیو وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہیں۔

اس طرح رواں سال خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 5 ہو گئی ہے، جن میں بنوں سے دو، لکی مروت، تورغر اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ایک ایک کیس شامل ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد اب 10 ہو گئی، جن میں خیبرپختونخوا سے 5، سندھ سے 4 اور پنجاب سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

گزشتہ سال ملک بھر میں پولیو 74 کیسز رپورٹ ہو ئے تھے، جن میں بلو چستان سے 27، سندھ سے 23، خیبر پختونخوا سے 22  پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ایک، ایک پولیو کیس شامل تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں