اُشنا شاہ کے پاکستانی نغمے پر رقص کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

اداکارہ نے اپنی ڈانس گرو کو بھی مداحوں سے ملوایا


ویب ڈیسک May 23, 2025
اداکارہ اشنا شاہ کی کوریوگرافر کے ساتھ رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی

چنچل اور خوبرو اداکارہ اُشنا شاہ نے اپنی نیچرل اداکاری سے شوبز کی دنیا میں جلد ہی ایک منفرد اور شاندار مقام بنالیا ہے۔

اُشنا شاہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں اور اپنی کامیابی کے لمحات سمیت نجی تقریبات کو شیئر کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں اشنا شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی دوست، گلوکارہ اور کوریوگرافر کے ساتھ ڈانس کے کچھ اسٹیپس کرتی نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باصلاحیت اداکارہ اشنا شاہ اپنے کوریو گرافر کے ساتھ رقص کے تمام اسٹیپس کو بخوبی انجام دے رہی ہیں۔

اشنا شاہ نے نہ صرف رقص کو اچھی طرح ادا کیا بلکہ ان کے چہرے کے تاثرات بھی نغمے اور موسیقی پر پورا اترے۔

اشنا شاہ نے اس پوسٹ میں اپنے کوریوگرافر کو ٹیگ کرکے ان کا تعارف بھی مداحوں سے کرایا۔

اداکارہ نے رقص کے لیے ایک اپنے ہی وطن کا نغمہ منتخب کرکے اس بات کا بھی پیغام دیا کہ اب ہمیں اپنی شوبز انڈسٹری کو فروغ دینا چاہیے۔

پاکستانی فلموں، نغموں اور ڈراموں کو فروغ دینا جذبہ حب الوطنی کا تقاضا تو ہے ہی لیکن بھارتی جارحیت کے بعد انڈین فنکاروں کے سرد لب و لہجے نے بھی بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیا۔ 

یہی وجہ ہے کہ خود شوبز اسٹارز بھی پاکستانی نغموں، ڈراموں اور فلموں کو اولین ترجیح دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین اور اشنا شاہ کے مداحوں نے اس پرفارمنس کا شاندار اور ایک مکمل پیکیج قرار دیتے ہوئے اپنے وطن کے نغمے کے انتخاب کی تعریف کی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں