کائنات ’بِنگ بینگ‘ نہیں بلکہ ‘بلیک ہول‘ سے وجود میں آئی، محققین کا دعویٰ

سائنس دانوں نے ایک نئی تحقیق میں ’بلیک ہول یونیورس‘ کا ایک نیا نظریہ پیش کیا ہے


ویب ڈیسک June 05, 2025

دہائیوں سے سائنس دانوں کا اس بات پر اتفاق رہا ہے کہ یہ کائنات ایک بہت بڑے دھماکے بِگ بینگ کے نتیجے میں وجود میں آئی ہے۔

لیکن اب محققین کے ایک گروہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کائنات کے وجود میں آنے کے متعلق ہم جو بھی کچھ سمجھتے ہیں عین ممکن ہے وہ سب غلط ہو۔

ایک نئے تحقیقی مقالے میں یونیورسٹی آف پورٹس ماؤتھ کے پروفیسر اینرکے گیزٹاناگا اور ان کے شریک مصنفین نے ’بلیک ہول یونیورس‘ کا ایک نیا نظریہ پیش کیا ہے جس کے مطابق یہ کائنات ایک بہت بڑے بلیک ہول کے انہدام کے وجہ سے وجود میں آئی ہے۔

محققین نے دعویٰ کیا کہ یہ کائنات ایک گریویٹیشنل کرنچ کے سبب وجود میں آئی، جس سے ایک بہت بڑا بلیک ہول بنا اور پھر اس نے اِجرام اُگلے۔

پروفیسر اینریکے نے دعویٰ کیا کہ یہ نظریہ کائنات کے ڈھانچے کے متعلق ہر چیز کو ڈارک انرجی جیسے عنصر کی ضرورت کے بغیر بیان کر سکتا ہے۔

یوکلیڈ جیسے ناسا کے مشنز ممکنہ طور اس نظریے کی تصدیق کرنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔ جس میں بلیک ہول یونیورس نظریے کے درست ہونے کے حوالے سے واضح اشارے مل سکیں۔

مقبول خبریں