جعلی ڈگری پر 22 سال تک خود کو سائکاٹرسٹ ظاہر کرنے والی خاتون کو قید

خاتون 1997 سے 2017 کے دوران مختلف ٹرسٹ میں ماہرِ نفسیات کے طور پر خدمات انجام دیتی رہیں


ویب ڈیسک June 09, 2025

حال ہی میں برطانیہ میں ایک جعلی سائکاٹرسٹ کا کیس سامنے آیا ہے جو خود کو 22 سال تک ماہر نفسیات ظاہر کرکے فراڈ کرتی رہیں۔

برطانیہ میں Zholia Alemi نامی ایک خاتون نے 20 سے 22 سال تک قومی ادارے صحت میں ماہرِ نفسیات کے طور پر کام کیا جبکہ وہ اس عہدے کی قانونی یا پیشہ ورانہ اہلیت نہیں رکھتی تھیں۔

زہولیا علیمی 1962 میں ایران میں پیدا ہوئیں، بعد میں نیوزی لینڈ سے انسانی بیالوجی میں گریجویٹ ہوئیں لیکن طب کی ڈگری مکمل نہیں کی اور کچھ عرصہ بعد 1995 میں برطانیہ آ گئیں۔

انہوں نے فورجرڈ کی ہوئی یونیورسٹی آف آکلینڈ کو ایم بی بی ایس ڈگری اور ایک تصدیقی خط جنرل میڈیکل کونسل کو پیش کیا جسے سنجیدگی سے چیک نہ کیا گیا۔ اس طرح انہیں عارضی طور پر، پھر مکمل طور پر، میڈیکل رجسٹریشن مل گئی۔

وہ 1997 سے 2017 کے دوران مختلف ٹرسٹ میں ماہرِ نفسیات کے طور پر سرکاری طور پر خدمات انجام دیتی رہیں، مریض دیکھے، نسخے لکھے اور کئی حساس تشخیصی و علاجی معاملات کو دیکھا۔

تاہم ان کے فراڈ کا بھانڈا اس وقت پھوٹا جب انہوں نے 84 سالہ خاتون کی وصیت میں تبدیلی کی تاکہ ان کی جائیداد ہتھیا سکیں۔ خاتون کو مینچسٹر کراون کورٹ سے سزا سنائی گئی۔ الزامات میں 13 فراڈ، 2 جعلسازی، 3 ڈیسپشن اور 2 غیر قانونی دستاویزات کا استعمال شامل ہیں۔

خاتون کو سات سال قید کی سزا سنائی اور بعد ازاں 4 جون 2025 کو عدالت نے قومی ادارے صحت کو چوری ہوئے تقریباً 406,624 پاؤنڈز واپس کرنے کا بھی حکم دیا، ورنہ قید میں مزید 2.5 سال کا اضافہ ہو گا۔

 

مقبول خبریں

رائے