مقبول ترین اسمارٹ فونز کی فہرست میں سام سنگ کی حکمرانی برقرار

مقبول ترین اسمارٹ فونز کی جاری ہونے والی تازہ ترین فہرست میں متعدد نئی انٹریاں شامل ہوئی ہیں


ویب ڈیسک June 09, 2025

ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے گلیکسی اے 56 کی ٹاپ پوزیشن پر حکمرانی برقرار ہے۔

گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز کی جاری ہونے والی تازہ ترین فہرست میں متعدد نئی انٹریاں شامل ہوئی ہیں۔ مقبولیت کے اعتبار سے کونسا اسمارٹ فون کس نمبر پر رہا اس کی تفصیلات درج ذیل فہرست میں موجودہے:

فہرست کے مطابق سام سنگ گلیکسی اے 56 کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ون پلس 13 ایس 5 جی موجود ہے۔

سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا تیسرے، سام سنگ گلیکسی ایس 25 ایج چوتھے، آنر 400 پرو فائیو جی  پانچویں، شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو چھٹے اور انفینکس جی ٹی 30 پرو ساتویں نمبرپر موجود ہیں۔

ویوو آئی کیو او او نیو 10 فائیو جی آٹھویں، ایپل آئی فون 16 پرو میکس نویں اور 10 ویں نمبر پر شیاؤمی ریڈمی ٹربو 4 پرو (نئی انٹری) موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں