پنجاب میں رہنے والے خبردار؛ محکمہ موسمیات نے  الرٹ جاری کردیا

مسلسل خشک موسم اور سخت گرمی کے باعث شہری بے حال ہو چکے ہیں


ویب ڈیسک June 12, 2025

لاہور:

پنجاب میں رہنے والوں کے لیے محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر علاقے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، جہاں سورج سوا نیزے پر آ گیا ہے اور شہر کی سڑکیں بھی گویا کہ پگھلنے لگی ہوں۔

مسلسل خشک موسم اور سخت گرمی کے باعث شہری بے حال ہو چکے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ زیادہ سے زیادہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بھی 13 جون تک ہیٹ ویو کے لیے الرٹ جاری کر رکھا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹے موسم خشک اور شدید گرم رہے گا۔ انہوں نے سخت گرمی سے بچنے کے لیے شہریوں کو بلاضرورت گھروں سے نہ نکلنے کا مشورہ دیا ہے اور اگر گھروں سے نکلنا ضروری ہو تو سر کو ڈھانپ کر رکھیں اور پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔

مقبول خبریں