فلیٹ خریدیں اور ہمیشہ مفت میچز دیکھیں، مگر کہاں؟

منتظمین نے فلیٹ کی فروخت میں خریداروں کو لبھانے کیلئے دلچسپ آفر پیش کردی


ویب ڈیسک June 12, 2025

امیر شائقین کو لندن میں فلیٹ خرید کر ہمیشہ مفت کرکٹ میچز دیکھنے کا موقع مل گیا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق کیننگٹن اوول میں 2 فلیٹس کو مشرق کی جانب باہر کی طرف نشستیں بنانے کی اجازت مل گئی، جس سے لوگ اوول گراؤنڈ پر ہونے والے میچز مفت میں دیکھ پائیں گے۔

منتظمین نے فلیٹ کی فروخت میں خریداروں کو لبھانے کیلئے یہ آفر بھی پیش کردی کہ وہ ان فلیٹس کی خریداری پر مفت میں کرکٹ میچز دیکھ سکیں گے۔

مزید پڑھیں: وسیم اکرم کا اپنے مجسمے پر ردعمل سامنے آگیا

اوول مینشن میں واقع دونوں اپارٹمنٹس عمارت کے مشرق کی جانب تاریخی آؤٹ ڈور سیٹنگ ایریا تک رسائی کی اجازت دیتے ہیں، رہائشیوں کو مہمانوں کے ساتھ آنے کی بھی اجازت ہے، البتہ ایشز جیسی بڑی سیریز میں پابندیاں ہیں تاکہ شور کو محدود کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں: کیا رونالڈو کے گھر نئے مہمان کی آمد متوقع ہے؟ گرل فرینڈ کی ویڈیو وائرل

یہ فلیٹ شائقین کرکٹ کو 4 لاکھ یورو (یعنی پاکستانی روپوں میں 12 کروڑ 92 لاکھ سے زائد) اور 6 لاکھ یورو (یعنی پاکستانی روپوں میں 19 کروڑ 38 لاکھ سے زائد) میں دستیاب ہے۔

مقبول خبریں